• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی، عراقی حکومت

عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی۔

عراقی حکومت کے مطابق کردستان میں امریکی فوجی اڈے عراقی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیے جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کردستان سے امریکی فوجی ساز و سامان اور اہلکاروں کی منتقلی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2024 میں عراق اور امریکا نے امریکی مشن کی مرحلہ وار منتقلی پر اتفاق کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید