امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال یمن میں امریکی فضائی حملوں میں 153 شہری جاں بحق ہوئے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن میں حوثیوں کے خلاف گزشتہ سال کیے گئے امریکی فضائی حملوں میں 243 زخمی ہوئے۔
پینٹاگون نے کانگریس کو پیش کی گئی 12 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا کہ یہ جانی نقصان اپریل 2025ء میں فوجی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والے 3 مخصوص واقعات کے نتیجے میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 6 اپریل کو صنعاء میں ہونے والا فضائی حملہ شامل تھا، جس میں 5 شہری جاں بحق ہوئے۔ 17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر کیے گئے حملے میں 80 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 28 اپریل کو صعدہ کے قریب ہونے والے تیسرے حملے میں 47 افراد جاں بحق ہوئے۔
پینٹاگون کے مطابق فوجی مہم سے متعلق مزید 15 واقعات ابھی زیرِ جائزہ ہیں۔