• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں ایٹنا آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا دیکھنے کیلئے سیاحوں کا رش لگ گیا

اٹلی کا فعال آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا کئی روز سے راکھ اور لاوا اگل رہا ہے جس کا نظارہ کرنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے۔

یورپ کے سب سے بلند فعال آتش فشاں سے نکلتے لاوے کے مناظر نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے باعث ماؤنٹ ایٹنا کے قریب کاتانیا ایئر پورٹ بند کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید