• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ریئل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید، 1.31 ارب ڈالرز جرمانہ

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

چینی عدالت نے ریئل اسٹیٹ ڈیویلپر کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

خبرایجنسی کے مطابق عدالت نے کمپنی کے مالک کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے 1.31 ارب ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا۔

کمپنی کے مالک پر فنڈز کے غلط استعمال، فراڈ اور عوام سے غیر قانونی طور پر رقوم لینے کے الزامات عائد تھے۔

عدالت نے کمپنی کے 5 اعلیٰ عہدیداروں کو بھی 6 سے 18 سال تک قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی کمپنی کے مالک نے اپریل میں اپنے خلاف عائد 8 الزامات میں جرم قبول کر لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید