• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 1100 مرغیوں کو ڈرا کر مارنے والے کو 6 ماہ قید کی سزا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے صوبے ہینگ یانگ میں پڑوسیوں کے جھگڑے کے دوران 1100 سے زائد مرغیوں کو ڈرا کر مارنے والے شخص کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گیو نامی شخص پر پڑوسی کی مرغیوں کو ڈرانے اور مارنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد عدالت نے اسے 6 ماہ جیل کی سزا سنائی۔

رپورٹس کے مطابق گیو کے پڑوسی زونگ نے اپریل 2022 میں اس کے گھر میں لگا درخت بغیر کسی وجہ کے کاٹ دیا تھا جس کے بعد دونوں پڑوسیوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق گیو لگاتار 2 رات اپنے پڑوسی کے پولٹری فارم میں گھسا اور ٹارچ کی روشنی سے اس نے مرغیوں کو ایک کونے پر دھکیلا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملزم کے اس طرح کرنے سے پہلی رات 500 اور دوسری رات 640 مرغیاں کچل کر مر گئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق عدالت نے گیو کو متاثرہ شہری کو معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید