• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج بھی اضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم ڈویژن نے تین روز کیلئے نئی قمتوں کا اعلان کردیا۔

 پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے مقرر کردی گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 59 پیسے اضافے کے بعد 368 روپے 29 پیسے ہوگئی۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 24 اگست تک رہیں گی۔

مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا

اوگرا نے مٹی کا تیل 2 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 303 روہے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید