• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ، مقررین

لاہور(خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹاؤن شپ لاہورکے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان ختم نبوۃ کانفرنس جامع مسجد مدینہ میں منعقد ہوئی، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا مفتی محمدزبیرحسن، مبلغ مجلس لاہور مولانا عبد النعیم، مولانا محمدیوسف شیخوپوری،خواجہ غلام دستگیر فاروقی، قاری حبیب الرحمن، مولانا محمدخان، مولانا مختارالحق ظفر، پیرمحمدآصف،مولانا محمدمہتاب فاروق، مولانا محمدعمران نقشبندی،مولانا ابونکر خان، مولانا محمداسلم، مولانما محمدکاشف بلال سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔