لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مانگامنڈی میں خلیل سے 4لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون, لاری اڈہ میں اسلم سے5لاکھ روپے اور موبائل فون, جنوبی چھاونی میں جمشید سے 3لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں ارجمند سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اعفان سے 1لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ اور لوہاری گیٹ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ شادباغ اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔