• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا سرکاری کالجوں کیلئے CTIs کی بھرتی کا فیصلہ

لاہور(خبرنگار)پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں میں تدریسی ضروریات پوری کرنے کے لیے کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری کالجوں میں تدریسی بوجھ اور طلبہ و اساتذہ کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق سی ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں۔