لاہور( خبر نگار)وزیراعظم اور صدر پاکستان 12 ربیع الاول کے موقع پر صرف رسمی بیان ہی جاری نہ کریں بلکہ اس روز پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اس اسلامی قانون سازی کر ائیں تاکہ ملک میں نظام مصطفی کا عملی نفاذ ہو سکے اور اس نظام کے نفاذ سے ہی ملک میں ملک کے مسائل حل ہوں گے یہ باتیں جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی اور جے یو ائی کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے جامعہ مسجد رحمانیہ میں اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیں ۔مولانا امجدخان نے کہا کہ شریعت مصطفی کے نفاذ سے ملک میں امن ائے گا عوام کو بنیادی حقوق ملیں گے اور اللہ اس پر راضی ہوں گے اور اللہ کے راضی ہونے پر اسمان بھی خزانے زمین پر ڈالے گا اور زمین سے بھی اللہ خزانے نکال کر پاکستان کو سر سبزوشاداب کریں گے۔