• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا روسی جنگی طیارے اور بحیرۂ اسود میں 2 جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

یوکرین نے گزشتہ رات روسی مگ 29 لڑاکا طیارے اور بحیرۂ اسود میں روس سے منسلک 2 بحری جہازوں کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی ڈرون فورس کے کمانڈر رابرٹ برووڈی کے مطابق نشانہ بنائے گئے دونوں جہازوں میں سے ایک آئل ٹینکر جبکہ دوسرا بلک کیریئر تھا۔

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کے مطابق پیودنی بندرگاہ میں یوکرینی فوج کے لیے ایندھن اور لبریکینٹس لے جانے والے ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ فوجی سامان اتارنے اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے بندرگاہی انفرااسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق روسی فورسز نے گزشتہ رات مختلف علاقوں میں 351 یوکرینی ڈرونز مار گرائے۔

روسی حکام کے مطابق روس کے علاقے بیلگوروڈ پر یوکرینی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید