• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ، 16 افراد ہلاک، 130 زخمی

یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی ڈرون حملے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق شاپنگ سینٹر کو یکے بعد دیگرے ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا، پہلے حملے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد دوسرا حملہ کیا گیا۔

زیلنسکی نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایسے حملوں کا مؤثر جواب دینا ہو گا۔

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے یوکرینی فوج کی معاونت کے لیے استعمال ہونے والی یوکرینی بندرگاہوں اور بحری جہازوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین نے روسی آئل ریفائنری اور فوجی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید