• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

47 برس بعد شام دہشتگردی کی سرپرستی کرنیوالی ریاستوں کی فہرست سے خارج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکا نے تقریباً 47 برس بعد شام کو دہشت گردی کی اسپانسر کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔

  امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے یہ فیصلہ شامی حکومت کی جانب سے خود کو بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائیوں سے مکمل طور پر الگ کرنے کے لیے کیے گئے مثبت اقدامات کے اعتراف میں کیا گیا ہے، اس فیصلے سے شامی عوام کو خوش حالی کی جانب راستہ ملے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے امریکی اقدام کو تاریخی قدم قرار دے دیا۔

اسعد حسن الشیبانی کا کہنا ہے کہ شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکالا جانا شامی عوام کے لیے تاریخی واقعہ ہے۔

شامی وزیرِ خارجہ کے مطابق حکومت شام سے عالمی تنہائی کے اثرات ختم کرنے اور شفافیت، باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ماحول کے قیام کے لیے کام جاری رکھے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے 8 جولائی کو باضابطہ طور پر کانگریس کو شام کو دہشت گردوں اسپانسر کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کے ارادے سے آگاہ کیا تھا کہ وہ اس نامزدگی کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں۔

شام 1979ء سے دہشت گردی اسپانسر کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست میں موجود تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید