پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز والی ہی برقرار ہیں۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 4605 ڈالرز فی اونس برقرار ہے۔