امریکی اخبار نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سمجھتے ہیں کہ امریکا ایران جنگ سے کمزور ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے روسی صدر اسے یورپ میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق سی آئی اے چیف جان ریٹکلف نے دورہ روس میں ماسکو کو یوکرین کے خلاف جنگ میں شدت لانے سے گریز کرنے سے خبر دار کیا اور واضح کیا کہ کسی بھی اقدام کے نتائج خود روس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔