• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس کی ٹکر سے 4 نوجوان جاں بحق، ڈرائیور کی درخواستِ ضمانت خارج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے بس کی ٹکر سے 4 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں بس ڈرائیور ریاض حسین کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پی ایس وی لائسنس کے بغیر بس چلانا غیر قانونی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ مؤثر لائسنس کے بغیر بس چلانا غیر قانونی اقدام ہے، ایسے ڈرائیور کی غفلت سے حادثے میں ہلاکت ہو تو دفعہ 322 کا اطلاق ہو گا۔

تحریری فیصلے کے مطابق دفعہ 322 کے تحت جرم قابلِ دست اندازی اور ناقابلِ ضمانت ہے جبکہ اس کی سزا صرف دیت ہے جو ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتی۔

عدالت کے مطابق ملزم کی انتہائی تیز رفتار اور غفلت پر مبنی ڈرائیونگ کے باعث موٹر سائیکل سوار 4 نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قومی خبریں سے مزید