کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، نارتھ کراچی سیکٹر 7C بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش سرد خانہ منتقل کردی ، علاوہ ازیں صدر اور شارع فیصل پر پیر کو ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے 2افراد 30سالہ فراز ولد رسول شاہ اور 55سالہ شخص د وران علاج دم توڑ گئے ۔