• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریہ ورگاس مس یونیورس میکسیکو 2026ء بن گئیں

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

میکسیکو کی ریاست جالیسکو سے تعلق رکھنے والی ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کر لیا، وہ آئندہ مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔

28 سالہ ماریہ ورگاس نے لاس کابوس، باجا کیلیفورنیا سور میں ہونے والے قومی مقابلے میں 32 امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ماریہ ورگاس نے انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ مصنفہ بھی ہیں، انہوں نے فاطمہ بوش کی جگہ مس یونیورس میکسیکو کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

فائنل مرحلے میں ماریہ ورگاس کا مقابلہ دیگر 4 فائنلسٹس سے ہوا، جبکہ ماریانا ماسیاس کو پہلی رنر اپ اور فرنانڈا ابراوا کو دوسری رنر اپ قرار دیا گیا۔

نتائج کے اعلان سے قبل ججز کے سوال کے جواب میں ماریہ ورگاس نے بتایا کہ اگر میں تاج جیتتی ہوں تو اسے فاطمہ بوش کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کروں گی۔

ماریہ ورگاس نے کہا کہ میں اس میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے ناصرف دوسروں کے لیے آواز اٹھاؤں گی بلکہ لوگوں کی بات زیادہ توجہ سے سننے کو بھی اہمیت دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آواز بلند کرنا صرف دوسروں کی مدد نہیں بلکہ اس سے ایسے دروازے بھی کھلتے ہیں جو پہلے ہمارے لیے بند تھے۔

فاطمہ بوش نے21 نومبر 2025ء کو تھائی لینڈ کے پاک کریٹ میں واقع امپیکٹ چیلنجر ہال میں منعقدہ 74 ویں مس یونیورس مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ماریہ ورگاس اب 24 نومبر کو سان خوان، پورٹو ریکو میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید