ملک میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں، آج بھی سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 66 ہزار 136روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 543 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالرز کمی سے 4 ہزار 436 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔