• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں ریڈ زون کی سڑکیں ایک بار پھر بند کر دی گئیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سڑکوں کو سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ممکنہ احتجاج کے باعث بند کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا ہے کہ آرٹس کونسل سے جانے والی سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، بزنس روڈ سے اسمبلی جانے والی سڑک کو بھی کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے گیٹ پر صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اسمبلی جانے والی سڑک عام ٹریفک کے لیے بند ہے۔

واضح رہے کہ سندھ سیولائرز کمیٹی نے تحریک التواء کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج کی وجہ سے سندھ اسمبلی کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ساؤتھ زون پولیس کی اضافی نفری سمیت کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید