• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیرِ اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کی بھتیجی کی پھندا لگی لاش برآمد

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی کی بھتیجی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی کی بھتیجی کی پھندا لگی لاش بربُھم میں بھتیجی ہی کے گھر سے ملی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس کیس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، پولیس نے بھی فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ برستی مکھرجی کی شادی شدہ زندگی میں کچھ معاملات خراب چل رہے تھے، ان کی طلاق کے حوالے سے بھی قانونی کارروائی جاری تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید