• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئر لائن کا مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے سے بچ گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی ایئر لائن کا مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے سے بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووا سے دلی جانے والی پرواز نے انجن میں خرابی کے باعث مَیپا ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

اس پرواز نے صبح 9 بج کر 16 منٹ پر گووا سے دہلی کے لیے اڑان بھری تاہم انجن میں خرابی کے اشارے ملنے پر طیارہ واپس گووا موڑ دیا گیا اور 9 بج کر 51 منٹ پر باحفاظت لینڈ کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 229 مسافر سوار تھے۔

بھارتی ایئر لائن نے بیان میں کہا ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد ایک تکنیکی خرابی کا پتہ چلا جس کے بعد دونوں پائلٹوں نے ایئر پورٹ واپس  آنے تک ایس او پیز پر عمل کیا۔

ایئر لائن کے مطابق طیارے کی جانچ پڑتال کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور تمام ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد ہی اسے دوباہ استعمال کیا جائے گا۔

ایئر لائن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید