تاجر رہنما عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں 3 ستمبر کو کراچی کی تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔
جنرل سیکریٹری کراچی تاجر اتحاد منہاج گلفام کا کہنا ہے کہ موبائل اینڈ الیکٹرانک مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 3 ستمبر کو ملک گیر پرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاج دھرنوں سے نکل کر بازاروں اور سڑکوں تک پھیلایا جائے گا، عوام کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔