• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اکثریت کی ٹرمپ کے کینیڈا پر محصولات میں اضافے و جھیل اونٹاریو کا نام بدلنے کی مخالفت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نئی رائٹرز اور ایپسوس کی رائے شماری میں امریکیوں کی اکثریت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا سے متعلق سخت اقدامات کی مخالفت کر دی۔

اتوار کو مکمل ہونے والی 3 روزہ رائے شماری رپورٹ کے مطابق 57 فیصد امریکی کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر عائد 50 فیصد محصولات کے مخالف ہیں جبکہ صرف 20 فیصد نے ان محصولات کی حمایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 21 فیصد امریکیوں نے رائے دینے سے گریز کیا ہے یا کہا ہے کہ اس معاملے پر غیر یقینی کا شکار ہیں۔


سروے میں جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے جھیل امریکا رکھنے کی مخالفت بھی زیادہ سامنے آئی ہے۔

رائے شماری میں 63 فیصد امریکیوں نے نام کی تبدیلی کو مسترد کیا جبکہ صرف 14 فیصد نے اس کی حمایت کی، باقی افراد نے کوئی رائے نہیں دی یا فیصلہ نہیں کر سکے۔

سروے کے مطابق کینیڈا کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں اضافے پر امریکی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کینیڈین مصنوعات پر محصولات بڑھانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب کینیڈا نے امریکی محصولات کے جواب میں جوابی محصولات کی تیاری شروع کر دی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ جھیل اونٹاریو کا موجودہ نام 400 سال سے زائد عرصے سے رائج ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید