برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس کے بعد اسٹار کرکٹر بابر اعظم نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کلیرنس ہاؤس میں استقبال کیا اور کھلاڑیوں و ٹیم آفیشلز سے ملاقات کے دوران کرکٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
بادشاہ سے ملاقات کے بعد اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا۔
واضح رہے کہ ملاقات کی تصویر بعدازاں بکنگھم پیلس کی جانب سے بھی شیئر کی گئی، جس کے ساتھ بتایا گیا کہ کنگ چارلس نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کلیرنس ہاؤس میں استقبال کیا۔
ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے، اس دوران کرکٹ کے علاوہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کنگ چارلس کو خصوصی تحفے کے طور پر کرکٹ بیٹ پیش کیا گیا۔