سرگودھا میں واقع پیزا پوائنٹ پر ملازم 14 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
مدعیٔ مقدمہ کے مطابق پیزا شاپ کے منیجر نے لڑکے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم بدفعلی کے بعد لڑکے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر موقع سے فرار ہو گیا۔
سرگودھا پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے، جبکہ ملزم منیجر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔