• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی چارٹر طیاروں پر اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں: عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری(فائل فوٹو)۔
عظمٰی بخاری(فائل فوٹو)۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا چارٹر طیاروں پر اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں، اس چارٹر طیارے کا خرچہ خیبر پختونخوا کے عوام کو کتنے میں پڑے گا؟ 

اپنے بیان میں عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ جس صوبے کے پاس تنخواہیں دینے اور گندم خریدنے کے پیسے نہیں ان کا وزیراعلیٰ طیارے پر سیر کر رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ جن کو پنجاب کے جہاز کی تکلیف تھی ان کا وزیراعلیٰ اب چارٹر طیاروں پر سیر کر رہا ہے، جو جرم یہ خود کرتے ہیں اس کا الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ بدقسمتی ہے ان کو کونسا ٹائٹل دیا جائے، کے پی حکومت کو چارٹر طیارے کے مسافروں کی لسٹ، رقم کی ادائیگی اور ٹریکنگ ڈیٹا جاری کرنا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جو فلائٹ نمبر اور بورڈ کارڈ دکھایا جا رہا ہے وہ فلائٹ اسلام آباد سے بہاولپور جاتی ہے۔ 

عظمٰی بخاری نے کہا کہ جس فلائٹ میں انہوں نے سفر کیا وہ رحیم یار خان گئی، مطلب وہ چارٹر فلائٹ ہے، اب زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، رسیدیں نکالو رسیدیں۔

قومی خبریں سے مزید