• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت: آگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیتی نشست، جسٹس علی باقر کی شرکت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات پر ایک روزہ تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں وفاقی آئینی عدالت میں آگ سے حفاظت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔ 

تربیتی نشست میں جسٹس علی باقر نجفی، رجسٹرار محمد حفیظ اللّٰہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

سی ڈی اے کیپٹل ایمرجنسی سروس کے ماہرین نے ہنگامی صورتحال میں موثر ردِعمل سے آگاہ کیا۔ تربیتی نشست میں آگ کی مختلف اقسام اور آگ بجھانے کے موثر ذرائع سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ 

شرکا کو محفوظ انخلا، ذاتی حفاظت اور پیشگی حفاظتی منصوبہ بندی کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ تربیتی نشست کا مقصد حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور بہتری کے اقدامات کی نشاندہی تھا۔ 

جسٹس علی باقر نجفی نے یہ بھی کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ادارہ جاتی استعداد میں بہتری ناگزیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید