اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کا کہنا ہے کہ دنیا میں غذائی اجناس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
اگست میں عالمی غذائی اجناس کی قیمتیں نومبر 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر رہیں، فوڈ پرائس انڈیکس اگست میں بڑھ کر 133.3 پوائنٹس ہوگیا۔
فوڈ پرائس انڈیکس جولائی میں 130.8 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا، خراب موسم اور ایران جنگ کے باعث غذائی اجناس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔