پتوکی میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان نے ماموں کے علاج کے لیے رقم اکٹھی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں کے علاج کے لیے جمع کی گئی رقم نوجوان جوئے میں ہار گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے اس سارے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔