• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ—فائل فوٹو
چینی صدر شی جن پنگ—فائل فوٹو

چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے 4 نکاتی حکمتِ عملی پر زور دیا گیا۔

مصری صدر سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین امن اور استحکام کے لیے ڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطیٰ کا اہم مسئلہ ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع تعاون پر مبنی دیرپا سیکیورٹی کا نظام قائم کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی کے حصول کے لیے مضبوط اور بین الاقوامی رابطے بڑھائے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید