پھوکٹ سے نئی دہلی آنے والی بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق بھارتی ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو نے اہم تفصیلات جاری کر دیں۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے کے مطابق طیارے کے تینوں ہائیڈرولک نظام ناکارہ ہو گئے تھے جس کے باعث خودکار پرواز کا نظام بند ہو گیا اور طیارے کی بلندی میں اچانک تبدیلی آئی۔
رپورٹ کے مطابق 4 اگست کو دورانِ پرواز طیارہ اچانک تقریباً 300 فٹ نیچے آیا جس کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوئے۔
تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پائلٹ کے خون کے ٹیسٹ میں نفسیاتی اثرات پیدا کرنے والے مادے کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں تاہم طیارے کے معاون پائلٹ کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔