• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ایشیاء کپ 2026ء جیتنے پر بھارتی ٹیم محسن نقوی سے ٹرافی لے گی یا نہیں؟ بحث شروع

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی—فائل فوٹو
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی—فائل فوٹو

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی ویمن ایشیاء کپ 2026ء کے فائنل کے موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گے جو فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ویمن ایشیاء کپ کا فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب اس بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ بھارتی خواتین ٹیم ایشیاء کپ کا فائنل جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گی یا نہیں؟

واضح رہے گزشتہ برس ایشیاء کپ جیتنے والی بھارتی مینز ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی جس کی وجہ سے تنازع پیدا ہو گیا تھا اور بھارتی ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

عالمی سطح پر بھارتی ٹیم کے ٹرافی وصول نہ کرنے کے اقدام کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید