• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک سابق پوڈ کاسٹر کو صدر ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس شہر کے رہائشی 40 سالہ بینجمن ازاریہ ساؤتھ ورتھ نے یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بار بار اشتعال انگیز بیانات دیے جن کا مقصد صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خلاف اپنی نفرت کا عوامی سطح پر اظہار کرنا تھا۔

ملزم پر صدر ٹرمپ کے خلاف بدسلوکی، انہیں ہراساں کرنے اور دھمکانے کے عمل میں خود ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

’ٹرمپ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے کیلئے آواز اٹھاتا رہا ہوں گا‘

ملزم نے ویڈیو میں کہا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے میں کھل کر آواز اٹھاتا رہا ہوں گا، یہ حکومت غیر قانونی اور بے قابو ہو چکی ہے، اب سمت درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کر دو۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کو لاس اینجلس کی عدالت میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے 7 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صدر ٹرمپ کو دھمکی دینے والی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید