بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بہت لوگ خواہشمند ہیں کہ بانی جیل سے نہ نکلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت بدلے گا، ان کو نہیں بھولا جائے گا جنہوں نے آئین کے ساتھ غداری کی۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اب صرف پی ٹی آئی نہیں ہر کسی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، سپریم کورٹ سے بڑی عدالت تو کوئی نہیں ہے مگر فیصلہ نہیں مانا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں بانی کی جگہ نہیں لے سکتی، اگر گوہر کی جگہ کہتے تو سمجھ آتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جو خود چیئرمین شپ کا خواب دیکھ رہے ہیں، عوام نے کب تک یہ ظلم برداشت کرنا ہے۔