• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمن نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور بھارت کی کپتانوں کے درمیان  ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

پاکستان اور بھارت نے گروپ میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

بھارت سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ پاکستان کا سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کے خلاف یہ اہم میچ ہے۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور آج 150ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی قیادت کررہی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید