کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس بہاولپور اور سمہ کے درمیان پٹری سے اتر گئی۔
لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی بہاولپور اور سمہ کے درمیان ڈی ریل ہوئی، ریلیف ٹرین جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔