• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف اپنے والد کی بائیوپک میں انکا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو بہتر نہیں سمجھتے، انٹرویو میں انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد منصور علی خان پٹودی کی بائیوپک میں ان کا کردار ادا کرنے کےلیے بہتر اداکار نہیں ہوں گے۔ 

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنے والد اور لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی (ٹائیگر پٹودی) کی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے والد کی بائیوپک بنتی ہے تو وہ مرکزی کردار نبھانے کے لیے خود کو عمر کے لحاظ سے زیادہ بڑا سمجھتے ہیں، کیونکہ ٹائیگر پٹودی نے اپنے کیریئر کے بہترین اور تاریخی مقابلے کم عمری میں کھیلے تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ آن اسکرین ان کا کردار ادا نہیں کر سکتے، لیکن اگر کوئی زبردست اسکرپٹ سامنے آتا ہے تو وہ بحیثیت پروڈیوسر اس فلم کو بنانے کے لیے بےحد پُرجوش ہوں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے بیٹے (ابراہیم یا تیمور) یہ کردار ادا کر سکتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کرکٹ کی مہارت اور اسکرپٹ کے تقاضوں کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید