• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کے ساتھی نے شاہ رخ خان کی گلوکاری کا راز فاش کر دیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

 گلوکار پالاش سین نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کی ایک ایسی ’کمزوری‘ کا ذکر کیا ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔

60 سالہ گلوکار پالاش سین شاہ رخ خان سے ایک سال سینئر تھے اور دونوں نے دہلی کے سینٹ کولمبا اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

 پالاش سین کے مطابق اسکول کے زمانے میں دونوں کے درمیان گہری اور قریبی دوستی تھی۔

یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالاش سین نے مزاحیہ انداز میں بتایا ہے کہ میں اسکول کی مختلف تقریبات میں شاہ رخ خان کے لیے گانا گایا کرتا تھا، کیونکہ اداکار گلوکاری میں اچھے نہیں تھے، اتنی مکمل شخصیت کو دیکھنا بہت کم ہوتا ہے۔

پالاش سین نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی خاص دوستی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کھیلوں، مباحثوں اور معلوماتی مقابلوں سمیت مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ ساتھ رہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان ایک واحد کام نہیں کر سکتے تھے جو گانا تھا، اس لیے میں ان کے لیے گاتا تھا۔

پالاش سین کے مطابق ایک میوزیکل پروگرام میں شاہ رخ خان کو کردار ادا کرنا تھا، لیکن وہ گا نہیں سکتے تھے، چنانچہ میں اسٹیج کے پیچھے کھڑے ہو کر ان کے لیے گانا گاتا تھا۔

پالاش سین نے شاہ رخ خان کو اسکول کے زمانے کے اپنے قریبی ترین دوستوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ’کنگ‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 24 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید