• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل، وکیل کی عدم تیاری پر عدالت برہم

سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی عمر قید کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران وکیل کی عدم تیاری پر عدالت برہم ہوگئی اور وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ پنہال سخت بیمار ہے، سانس لینے میں شدید دشواری ہے، کسی بھی وقت انتقال ہوسکتا ہے۔

اس پر جسٹس شاہد وحید نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مرکزی کیس پر بحث کریں ہم فیصلہ کردیتے ہیں۔ 

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کیس آپ نے تیار نہیں کیا، ساری کوشش ضمانت پر رہائی لینے پر ہے۔ پیپر بُکس کو بھی درست تیار نہیں کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید