• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت السلام کے طالبعلم محمد یمان کے او لیول ریاضی میں 200 میں سے 200 نمبر

محمد یمان— تصویر بشکریہ رپورٹر
محمد یمان— تصویر بشکریہ رپورٹر

بیت السلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے طلبہ نے کیمبرج او لیول کے مئی، جون 2026ء کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

ادارے کے ہونہار طالب علم محمد یمان نے او لیول میتھمیٹکس، نصابی کوڈ 4024 میں 200 میں سے پورے 200 نمبر حاصل کیے۔

اس غیر معمولی نتیجے کی بنیاد پر محمد یمان کیمبرج کے باوقار ’ٹاپ اِن دی ورلڈ‘ اعزاز کے اہل قرار پاتے ہیں، تاہم اعزاز کا باضابطہ اعلان کیمبرج کی جانب سے ہونا باقی ہے۔

محمد یمان کے ساتھ بیت السلام کے دیگر طلبہ نے بھی غیر معمولی نتائج حاصل کیے ہیں۔

ادارے کے مزید 13 طلبہ نے ریاضی میں 200 میں سے 190 سے زیادہ نمبر حاصل کیے، جبکہ مجموعی طور پر 90 فیصد طلبہ نے اے یا اے اسٹار گریڈ حاصل کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید