• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: ٹرین اور ٹرک کے درمیان ٹکر، 30 افراد زخمی

جاپان : ٹرین اور ٹرک کے درمیان ٹکر ، 30 افراد زخمی


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کراسنگ پوائنٹ پر مسافر ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

جاپانی حکام کے مطابق ٹوکیو اور یوکوہاما کے درمیان چلنے والی ایکسپریس ٹرین کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا، تصادم سے ٹرین کی پہلی بوگی پٹری سے اُتر گئی جبکہ ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔

ٹرک میں آگ لگ گئی اور اس میں موجود سامان سڑک پر بکھر گیا جبکہ مسافر ٹرین میں حادثے کے وقت 500 افراد سوار تھے۔

ٹرین کمپنی نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین