• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹرین کی کار سے ٹکر، نیٹی جیٹی پل سے گاڑی نیچے گر گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں کار ٹرین سے ٹکرا گئی جبکہ  نیٹی جیٹی پل سے گاڑی نیچے گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کے پی ٹی یارڈ ریلوے پھاٹک پرکار ٹرین سے ٹکرا گئی، جس میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر نیٹی جیٹی پل سے گاڑی تیز رفتاری کے سبب نیچے گر گئی، حادثے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر ٹریلر آگے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید