راولپنڈی پولیس نے شہری کے گھر سے 51 لاکھ روپے سے زائد کی چوری کا سراغ لگا لیا۔
راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں گھر میں چوری کی واردات کرنے والا چور متاثرہ فیملی کا پڑوسی نکلا۔
پولیس نے ملزم سے 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 10 تولہ سونا برآمد کر لیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 60 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 15 تولہ چاندی، موبائل فون اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم گھر والوں کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوا تھا۔