• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش

یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش—فائل فوٹو
یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کو براہِ راست بات چیت کا بھی مشورہ دے دیا۔

یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ ایران اور عرب ممالک کے براہِ راست مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خطے کے مستقبل، استحکام اور ترقی پر ایران اور عرب ممالک میں بھی بات ہونی چاہیے۔

انور قرقاش کا کہنا ہے کہ طویل جنگ کا خدشہ برقرار ہے مگر سفارت کاری ہی مستقبل کا تعین کرے گی۔

یو اے ای کے صدارتی مشیر نے کہا ہے کہ 2025ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ایرانی قیادت کو پہنچایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید