• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے  کہا کہ ریاستِ فلسطین کے صدر محمود عباس مسلسل دوسرےسال بھی ایوان میں موجود نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ریاستِ فلسطین کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت تسلیم کر چکی ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فلسطین کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔ 

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کا مؤقف پیش کرتے رہیں گے، آزاد اور خودمختار ریاستِ فلسطین کی آواز بن کر بات کریں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے مؤقف کو دنیا تک پہنچانا جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ میں فلسطین کی آواز مؤثر انداز میں اٹھاتے رہیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید