• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ کی موسیقی کی دنیا میں دھماکے دار واپسی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار، میزبان اور گلوکار احمد علی بٹ نے موسیقی کے میدان میں واپسی کرلی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر احمد علی بٹ نے نئی میوزک ویڈیو شیئر کر دی۔

انہوں نے ریپر وقار شاہ کے ساتھ اشتراک میں تیار کیا گیا نیا پنجابی ریپ ٹریک ریلیز کردیا، جو شائقین میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

یہ گانا احمد علی بٹ کے وائرل ٹیلنٹ شو لاکھوں میں ایک میں ریلیز کیا گیا ہے، جس میں ان کا جوش اور وقار شاہ کا ریپ سننے کو ملتا ہے۔

گانے کی مجموعی پیشکش ہائی انرجی بیٹس اور جدید پنجابی ریپ کے امتزاج پر مبنی ہے، جو نوجوانوں کو خاص طور پر متاثر کر رہی ہے۔

نئے ٹریک کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں مداح احمد علی بٹ کی اس میوزیکل واپسی کو پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک خوش آئند اضافہ قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید