راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل میں قوموں کا فیصلہ جنگوں سے نہیں بلکہ کلاس روموں اور لیبارٹریوں کے ذریعے ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے نئے بھرتی ہونے والے ایجو کیٹرز کی تربیت مکمل ہونے کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ تمام ایجوکیٹرز کی بھرتیاں میرٹ پر بلاامتیاز کی گئی ہیں۔ آپ بچوں میں تخلیقی ذہن پیدا کرنا مشن بنائیں اس سے پاکستان میں ترقی کے میدان میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر نے ایجوکیٹرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔