• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات: آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، ام القوین کے تمام ساحل عارضی طور پر بند

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

متحدہ عرب امارات میں آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث سمندری آلودگی پھیلنے کے بعد ام القوین کے تمام ساحل اور ساحلی علاقے عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے مطابق نگرانی کے نظام نے تیل کے اخراج کا پتہ لگایا، جس کے بعد شارجہ، عجمان اور ام القوین کے رہائشیوں نے غیر معمولی بدبو کی شکایات بھی کیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ بدبو سے شہریوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بیان کے مطابق خصوصی ٹیموں نے تیل کے پھیلاؤ کو روکنے، متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لینے اور صفائی کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اس سلسلے میں مقامی اور وفاقی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

اماراتی وزارت نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں کی بندش اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تکنیکی ٹیمیں جائزہ مکمل کر کے عوام کے تحفظ اور سمندری ماحول کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کا تعین نہیں کر لیتیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید