پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 779 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 37 کروڑ شیئرز کے سودے 21 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 384 ارب روپے ہوگئی۔